مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہامریکی صدر اوبامہ کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کو ایک اور مہنگی جنگ میں دھکیلنا نہیں چاہتےلیکن شام پر محدود فوجی کارروائی ضرور کریں گے۔امریکی صدر باراک اوبامہنے ریڈیو اور انٹرنیٹ پر اپنے ہفتہ وار خطاب میںشام پر بےبنیاد اور جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئےکہا کہ مستقبل میں شام کو مزید کیمیائی حملوں سے روکنے کے لیئے محدود پیمانے پر حملہ کرنا ضروری ہے تاہم وہ امریکہ کو کسی اور مہنگی جنگ میں دھکیلنا نہیں چاہتے اور اس حملے کو عراق یا افغانستان جیسی جنگ نہیں بننے دیا جائے گا، مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کا شام پر محدود حملہ لامحدود بھی ہوسکتا ہے کیونکہ امریکہ نے کبھی بھی سچ کا ساتھ نہیں دیا اور کہتا کچھ ہے کرتا کچھ اور ہے۔واضح رہے کہ 56 فیصد امریکی عوام شام پر ممکنہ امریکی حملے کے خلاف ہیں اور صرف 19 فیصد امریکی اس حق میں ہیں۔
مہر نیوز/8ستمبر/2013ء : امریکی صدر اوبامہ کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کو ایک اور مہنگی جنگ میں دھکیلنا نہیں چاہتےلیکن شام پر محدود فوجی کارروائی ضرور کریں گے۔
News ID 1827544
آپ کا تبصرہ